اسلام آباد،29 اپریل(اے پی پی): محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز/موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال،مانسہرہ ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث انسانی جانوں ، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا اورپنجاب میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، مری ، گلیات اور خیبرپختونخواکے بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 65، مظفر آباد (شہر 43 اور ایئرپورٹ 39)، گڑھی دوپٹہ 37، کوٹلی 24، استور 48، چلاس 21، سکردو 13، گلگت 09، بگروٹ 10، ہنزہ 04، سیدو شریف 47، کالام 39، دیر (بالائی 36 اور زیریں 34)، میرکھانی 36، دروش 31، پٹن 28، چترال 24،
اسلام آباد (گولڑہ 19، زیرو پوائنٹ 13، ایئرپورٹ 08، بوکرا 06 اور سید پور 05)، مری 17جبکہ اٹک میں 10 ملی لیٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق چھور 41، شہید بینظیر آباد ،مٹھی اورموہنجوڈارو میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔