ملتان؛عیدالفطر کے پیش نظر زیرو ویسٹ آپریشن کا آغاز

27

ملتان 03 اپریل(اے پی پی): عیدالفطر کے پیش نظر زیرو ویسٹ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  کمشنر مریم خان کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہری علاقوں سے ملحقہ یونین کونسلز کی صفائی کیلئے مشینری فیلڈ میں اتار دی ہے، ہیڈ محمد والا روڈ،بائی پاس اور متی تل روڈ پر گرینڈ صفائی آپریشن لانچ کردیا گیا ہے۔ سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی کی سربراہی میں صفائی سکواڈ نے 100 ٹن کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا ہے سی ای او شاہد یعقوب نے کہا کہ عوامی مفاد میں کمپنی اپنی حدود سے باہر علاقوں میں بھی صفائی آپریشن کررہی ہے اور کہا ستھرا پنجاب مہم میں 35 سے زائد یونین کونسلز کو ایک مرتبہ زیرو ویسٹ کیا گیا ہے اور کہا نئے ویسٹ کولیکشن ماڈل کے تحت ملتان ڈویژن میں بھی صفائی آپریشن کیا جائے گا۔