ملتان:یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے ماتمی جلوس پرامن انداز میں منعقد ہوئے،ڈی سی کیپٹن (ر) رضوان قدیر

33

ملتان، یکم اپریل (اے پی پی )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے ماتمی جلوس پرامن انداز میں منعقد ہوئے تمام روٹس پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بہترین سیکورٹی پلان تشکیل دیا-

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دہلی گیٹ میں ماتمی جلوس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے ماتمی جلوس کے روٹس پر انتظامات پر بریفنگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ و پولیس نے ماتمی جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر مثالی انتظامات کئے ہیں جبکہ حساس مقامات پر خصوصی نفری اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ تمام جلوس لائسنس داران کو وقت مقررہ پر جلوس اختتام پذیر کرکے کی ہدایت کی گئی جس کی بدولت ضلع کا مجموعی امن و امان بحال رہا اور سیکورٹی ادارے بھی مکمل چوکس رہے۔