ملتان، 08 اپریل (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی ہدایت پر سڑکوں کی آپ گریڈیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، نواب پور،بدھلہ سنت،قاسم بیلہ ،بند بوسن سمیت رورل حدود میں سڑکوں کی اپ گریڈیشن مکمل ہو گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے فیلڈ میں ضلع کونسل کے ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کی۔چیف آفیسر ضلع کونسل ملک سعید اور چیف انجینئر خالد سہو نے روڈز اپ گریڈیشن پر بریفننگ دی ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنررضوان قدیر نے کہا کہ 10 کروڑ کی لاگت سے 6 سے زائد مرکزی رابطہ شاہراؤں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ضلع کونسل حدود کی تمام اہم روڈز کو اپ گریڈ کرینگے۔
انہوں نے کہا دیہی یونین کونسلز تک نئی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے ورکنگ پلان تیار کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔