ملتان ،23 اپریل (اے پی پی ):جنوبی پنجاب کے علاقے ملتان میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام اورپنجاب شطرنج ایسوسی ایشن اور ملتان ڈسٹرکٹ شطرنج ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا شطرنج کا پہلا ٹورنا منٹ ریلوے کلب میں اختتام پذیر ہو گیا۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے دو سو پچاس سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور مردوں اور خواتین سمیت بچوں اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی
جیتنے والے کھلاڑیوں میں پر 17 لاکھ روپے سے زائد رقم کے انعامات تقسیم کیے جن میں نقد، میڈل، شیلڈ، ٹرافی اور مختلف تحائف شامل تھے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین انتظامات کرنے پر کھلاڑیوں نے میزبان راجہ گوہر اقبال شاہد لودھی، عمران مغل اوردیگر کو خراج تحسین پیش کیا