ملتان :چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں چلڈرن عید فیسٹیول کا اہتمام

41

ملتان 10 اپریل( اے پی پی) :چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے ساتھ عید بھرپور طریقے سے منائی گئی  اس حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سماجی تنظیم ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے اشتراک سے بچوں کے لئے چلڈرن عید فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔

 چائلڈ پروٹیکشن بیورو چلڈرن عید فیسٹیول میں کمشنر ملتان مریم خان، آر پی او  کیپٹن(ر) سہیل چوہدری، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر، سی پی او صادق علی ڈوگر، اے سی سٹی سمیل مشتاق کی خصوصی شرکت کی  بچوں کے لئے رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا، عید فیسٹیول میں بچوں کے لئے میجک شو اور میوزک پروگرام کا اہتمام کیا گیا اور بچوں کے لئے گول گپے، دہی بھلے، برگر، شوارما، آئسکریم اور دیگر سٹالز بھی لگائے گئے ،صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، سماجی شخصیت رشید خان کی عید فیسٹیول میں بطور مہمان اعزاز شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے معزز مہمانوں کو بیورو آمد پر خوش آمدید کہا کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر، سی پی او کی جانب سے بچوں میں عید تحائف اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اور بچے عید فیسٹیول سے بھرپور لطف اندوز ہوئے اور خوب ہلہ گلہ کیا بھنگڑے بھی ڈالے۔