ملک بھر میں رمضان المبارک کا آخری جمعہ، جمعۃ الوداع مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

23

اسلام آباد،05 اپریل(اے پی پی):ملک بھر میں رمضان المبارک کا آخری جمعہ، جمعۃ الوداع آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔جمعہ  کے دن پاکستان بھر میں نماز جمعہ کے خصوصی اجتماعات کا اہتمام کیا گیا اور ملک بھر کی دیگرمساجد کی طرح فیصل مسجد میں جمعہ الوداع  کے اجتماع میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔علمائے کرام اور ائمہ کرام نے اپنے خطبات میں ماہ صیام اور جمعۃ الوداع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔دریں اثناء مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج القدس کا عالمی دن بھی جمعہ کو  منایا جا رہا ہے۔