اسلام آباد،16 اپریل (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم رات کے اوقات میں جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
کل (بروز بدھ)شدید /موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصاً (گوادر ،کیچ، آواران اور قلات ) میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بالائی/وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
سب سے زیا دہ بارش:پنجاب: مری میں 60،سیالکوٹ (سٹی 56، ایئر پورٹ 17)، سرگودھا 26، اسلام آباد ( سید پور 22، سٹی 21، گولڑہ 09، بوکرا08، ایئرپورٹ05)، راولپنڈی (کچہری 18، شمس آباد 15، چکلالہ 10)، گوجرانوالہ 18، حافظ آباد، جہلم 10، نارووال، شیخوپورہ ، منڈی بہاؤالدین 11، اٹک، منگلہ 09، لاہور (ایئرپورٹ06)، چکوال04، گجرات، جھنگ 02، خیبرپختونخوا:کاکول 59، مالم جبہ 53، دیر(اپر49، لوئر41)،کالام 46، دروش 45، چترال 43، میرکھانی، پٹن 40، بالاکوٹ 38، پشاور(سٹی 25، ایئر پورٹ 14)، مردان 18،باچاخان (ایئر پورٹ)، چراٹ 16،ڈیرہ اسماعیل خان(سٹی13، ایئر پورٹ 05)، سیدو شریف 09، پاراچنار 04،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 53، راولاکوٹ 32، مظفر آباد (ایئرپورٹ30، سٹی29)، کوٹلی14، بلوچستان: پنجگور 23، قلات 16، بارکھان 04، گلگت بلتستان:استور16،گلگت 11،بگروٹ، چلاس10،گوپس 06، سکردو05 اوربونجی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ چترال 7.6 اور کالام میں 04 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق بہاولنگر ، دادو اور شہید بینظیر آبادمیں 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔