ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

17

اسلام آباد،15 اپریل(اے پی پی): ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان ، مری، گلیات، دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ ، مالاکنڈ، بالاکوٹ، کالام، دروش، سیدو شریف،شانگلہ ،ناران، کاغان کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی توقع ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ کشمیر اورشمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: سیدو شریف 86، دیر (اپر83، لوئر75)،مالم جبہ 70، چترال51، پٹن44،باچا خان (ایئر پورٹ)، کالام 43، پشاور(سٹی) 38، بنوں 29، مرادان 18، پاراچنار 17، کاکول 12، بالاکوٹ، چراٹ 11، ڈیرا اسماعیل خان (ایئر پورٹ 09، سٹی 04)، کشمیر: راولاکوٹ 65، کوٹلی 25، گڑ ھی دوپٹہ 21، مظفرآباد (ایئرپورٹ، سٹی 16)، بلوچستان: کوئٹہ (سٹی 46، سمنگلی 20)،سبی 27، ژوب ، دالبندین19، لسبیلہ12،اورماڑہ 06، بارکھان 03، نوکنڈی، پسنی 02، گلگت بلتستان: استور 23، اسکردو 12، بگروٹ 04،بونجی، گوپس01 ،سندھ: کراچی (سرجانی ٹاؤن 34، ناظم آباد 21،گلشن حدید 20، فیصل بیس، کیماڑی 19، مسرور بیس 18، کورنگی 17، یونیورسٹی روڈ 16، ایئرپورٹ اولڈ ایریا، نارتھ کراچی ،سعدی ٹاؤن 15، اورنگی ٹاؤن 14، صدر 13، ملیر 12، ڈی ایچ اے 06، قائد آباد 05، جناح ٹرمینل 01)، ٹھٹھہ07، میر پور خاص 06، حیدر آباد (سٹی 05، ایئر پورٹ 04)، ٹنڈو جام 03، سکرنڈ 02، شہید بینظیر آباد، مٹھی، بدین 01،پنجاب: منڈی بہاؤالدین22، منگلا13، مری 11، جہلم 10، فیصل آباد، شیخوپورہ 05، جھنگ، سرگودھا 04، جوہر آباد 03، حافظ آباد 02، سیالکوٹ (ایئر پور ٹ 02، سٹی 01)، اسلام آباد(سید پور ، بوکڑہ 01) راولپنڈی (چکلالہ ، شمس آباد 01)،اٹک ، چکوال، لاہور (سٹی) اور ساہیوال میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق میر پور خاص 37، بہاولنگر34 اور مٹھی میں 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔