ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

26

اسلام آباد،22 اپریل(اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا،پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ 24، سیدو شریف 16، کاکول 10، لیہ 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، مری 01، راولاکوٹ میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد40 ،چھور،خیر پور، مو ہنجوداڑو ، پڈ عیدن اورمٹھی میں39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔