اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی کا 70فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے اس لیے ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوںنےانخیالاتکااظہارجمعرات کو پریسانفارمینڈیپارٹمنٹمیںصحافیوںسےگفتگوکرتےہوئےکیا۔
چئیرمین رانامشہوداحمدخاننےکہاکہنوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے تعلیم ، کھیل ، آئی ٹی اور ہنر مندی سمیت دیگر شعبوں میں مواقعے فراہم کریں گے اس کے علاوہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے وزیراعظم یوتھ لون پروگرام ، دانش سکولز کے دائرہ کار میں توسیع، سیاحت اور کھیلوں کا فروغ اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں جن سے نمٹنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومت کی مثبت اور درست پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور بیرون ملک سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔
رانا مشہود احمد خاں نے مزید کہاکہ نوجوانوں کو یوتھ لون پروگرام کے ذریعے قرضے فراہم کئے جائیں گے ، یوتھ لون پروگرام میں ریکوری کی شرح 98 فیصد ہے ،اس پروگرام کے ذریعے قرض حاصل کرنے والے نوجوان نہ صرف خود اپنے خاندان بلکہ ملکی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، اس پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا، ملک میں ثقافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ، مقامی دستکاریوں کے فروغ کے لیے یونیورسٹی اور صوبائی محکموں کے تعاون سے ہر ممکن اقدامات کریں گے ، اس حوالے سے نمائشیں بھی منعقد کی جائیں گی ۔