وزیراعظم  شہباز شریف  کی   اپنے  وفد کے ہمراہ سعودی  ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت ،  وزیراعظم اور سعودی ولی عہد  کے درمیان ون آن ون ملاقات

135

مکہ مکرمہ، 7 اپریل  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  اپنے  وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت کی ۔

افطار کے بعد دو طرفہ ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد  کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے لیے دعاء اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے سعودی حکام کی جانب سے اپنے اور ان کے وفد کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں  نے  دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ  بھی کیا۔