وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات

24

لاہور : 11 اپریل (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ میں عیدالفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ ہوا۔ وزیراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہء خیال کیا گیا۔