اسلام آباد،14 اپریل(اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سیرت میوزیم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں خطاب،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خطاب عربی زبان میں کیا، عربی زبان پر عبور کو دیکھ کر سعودی سفیر اور سعودی وفد خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گیا،تقریر کے دوران خصوصی مہمان، مسلم ورلڈ لیگ کے سیکٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم آل عیسی بھی داد دیتے رہے۔
وزیرِ اعظم کی تقریب میں عربی زبان میں گفتگو پر عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کے چہروں پر مسکراہٹیں پھیل گئیں،تقریب کے شرکاء اور سعودی رہنما وزیراعظم کی لسانی صلاحیتوں پر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
وزیراعظم پاکستان کی عربی زبان میں تقریر پر جناح کنونشن سنٹر کا آڈیٹوریم تالیوں سے گونج اٹھا۔