وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کر دیا

18

اسلام آباد، 02 اپریل(اے پی پی): وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹ  انتخابات میں اپنا  ووٹ کاسٹ کیا۔مسلم لیگ( ن)کےقائد میاں محمد نواز شریف نے بھی اپنا  ووٹ کاسٹ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے  ایوان میں آئے تو ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں  دو سینڑز کے انتخاب کے لیے  پارلیمنٹ ہاؤس میں پولنگ کا عمل   شام 4 بجے تک جاری رہے گا ۔