وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نوشکی میں قتل ہونے والے مسافروں کی نماز جنازہ میں شرکت

17

 

کوئٹہ۔ 13 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس لائن کوئٹہ میں گزشتہ رات نوشکی میں قتل ہونے والے مسافروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ نے تمام شہداء کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا  کی ۔

 اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی ولی محمد نورزئی، عبیداللہ گوریج، عبدالصمد گورگیج ، میر ضیاء اللہ لانگو، میر لیاقت لہڑی  آئی جی ایف سی چوہدری امیر اجمل اور ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد ڈوگر بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں میتیں ان کے آبائی علاقوں کو  روانہ کر دی گئیں۔