کراچی۔ 11 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حب حادثہ میں جا ں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جاں بحق ہونے والے15 افراد کی نماز جنازہ قاسم جوکھیو گوٹھ ٹھٹہ میں ادا کی گئی ۔
اس موقع پر بات چیت کرتے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، سندھ حکومت جاں بحق افراد کے ورثاء اور زخمیوں کا خیال رکھے گی۔
جمعرات کوحب دریجی کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے ، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب زائرین کاٹرک تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہوکر کھائی جا گرا جس کے نتیجہ میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔