مری،15اپریل (اے پی پی): وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول مری کااچانک دورہ کیا۔ طالبات اچانک وزیراعلی کواپنے درمیان دیکھ کر بہت خوشی کااظہار کیا۔دورے کے دوران انہوں نے طالبات سے مسائل دریافت کیئے۔ انہوں نے بچیوں سے سکول میں درپیش مسائل اور ضروریات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
مری میں شدید بارش کے باوجود وزیراعلی مریم نواز نے گاڑی سے سڑکوں کابھی معائنہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز سکول کے دورہ کے بعد کشمیرپوائنٹ باغ شہیداں اپنی رہائش گاہ پرپہنچ گئی ہیں ۔