وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

20

اسلام آباد،19 اپریل(اے پی پی): وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پیٹرولیم سیکٹر میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا اور پیٹرولیم شعبے میں شراکت داری مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔