اسلام آباد،23 اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی علاقہ جات، امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے پاکستان مسلم لیگ ن صوابی چیپٹر کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفد نے انجینئر امیر مقام کو وفاقی وزیر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وفد میں مسلم لیگ ن صوابی کے صدر شیراز خان، سیکرٹری بابر سلیم، شیراز باچا، عادل خان، حاجی نوابزادہ، دلدار خان اور افتخار خان شامل تھے۔