وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ اور تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزرز ریویو کمیٹی کا اجلاس

55

 

اسلام آباد۔15اپریل  (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ اور تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزرز ریویو کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں ملک میں کھاد کی فراہمی کے حوالے سے مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں وزارت غذائی تحفظ اور تحقیق اور دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔