وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات

16

اسلام آباد،03 اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر اظہر جتوئی  کی قیادت میں وفد نے  بدھ کو یہاں  ملاقات کی جس میں موثر رابطے اور شفافیت کے لیے میڈیا اور حکومت کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر جام کمال خان نے حکومتی اقدامات اور پالیسیوں سے عوام کو آگاہ کرنے میں پریس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

صدر اظہر جتوئی نے صحافیوں کی نمائندگی کرنے اور میڈیا اور پالیسی سازوں کے درمیان تعمیری مکالمے کی سہولت فراہم کرنے میں نیشنل پریس کلب کے کردار اور  نیشنل پریس کلب اور وزارت تجارت کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔