اسلام آباد،25اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی جس میں بجلی چوری کی روک تھام میں تعاون کرنے پر اتفاق ہوا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے بجلی چوری کیخلاف جاری مہم میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وفاقی وزیر نے وزیر اعلی سندھ کا قومی مقصد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔