وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی نیدرلینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر کی سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

81

 

اسلام آباد ، 29 اپریل ( اے پی پی): وفاقی وزیر صنعت و پیداوار فوڈ اینڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے نیدرلینڈ  کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر کی سالگرہ کی تقریب  میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ نیدرلینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنا خوشی کی بات ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات اور اچھے تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا ۔ آنے والے سالوں میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی تعاون سے  امن، استحکام اور ترقی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتوں اور مختلف تنظیموں کے درمیان کئی اشتراکی پروگرام ہوئے ہیں، نیدرلینڈ کے اداروں  نے پاکستان سے برآمد کنندگان کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ  نیدرلینڈ  کےپروگراموں کو پاکستان سے ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹ سیکٹرز تک توسیع دینے کی تجویز دینا چاہوں گا ، نیدر  لینڈ کی طرف سے برآمد کنندگان کی تربیت  سے ہم پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی  طور پر مضبوط تعلقات ہیں جو ہر سال بڑھ رہا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان  سرمایہ کاری، موسمیاتیe تبدیلی، تعلیم، ثقافت سمیت وسیع شعبوں میں دوطرفہ تعاون مفید ہے۔