ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی ویسٹ کولیکشن کی استعداد کار میں مزید اضافہ،62 نئے کنٹینرز کا افتتاح

19

ملتان،30 اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے 62 نئے کنٹینرز کا افتتاح کردیا ۔اس حوالے سے  پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نجی سیکٹر کے تعاون سے فراہم کنٹینرز کمپنی انتظامیہ کے حوالے کر دیئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہافارمز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے 60 چھوٹے اور 2 بڑے کنٹینرز فراہم کئے گئے ہیں اور کہا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مستقبل میں بھی عوامی منصوبوں کو مکمل کریں گے،سی ایس او برج پراجیکٹ کے تحت ویسٹ کولیکشن میں بہتری کیلئے مشینری دی گئی ہیں۔رضوان قدیر نے کہا کہ شہر میں مثالی صفائی کیلئے کمپنی کی افرادی قوت کو بھی مکمل کیا جارہا ہے اور کہا پرائیوٹ سیکٹر ہر شعبے میں سرکاری شعبوں کی بہتری کیلئے مثالی اقدامات کررہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے فارمز آرگنائزیشن انتظامیہ اور نجی سیکٹر کے نمائندگان میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار ،سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی اور منیجر آپریشن انوار الحق بھی موجود تھے۔