ویمنز کرکٹ ٹیم نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کا آغاز کردیا 

19

اسلام آباد، 02 اپریل(اے پی پی ): پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ نے کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کا آغاز کردیا  ہے ۔ویمن کرکٹرز کوچز کی زیر نگرانی فیلڈنگ اور نیٹ سیشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے کیمپ 8 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 18 اپریل سے 3 مئی تک کھیلی جائے گی۔