ٹیبل ٹینس لیگ کا آغاز ہو گیا

67

اسلام آباد،29 اپریل (اے پی پی ): نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پرائم منسٹر یوتھ ٹیبل ٹینس لیگ کا آغاز پیر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ہو گیا ہے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کمیشن (نیوٹیک) عامر جان، جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پرائم منسٹر پروگرام کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو بڑے پلیٹ فارم پر سامنے لانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنے اور اس پلیٹ فارم کو کھیل میں اپنی مہارت دکھانے کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

ایچ ای سی کے زیر اہتمام ٹیبل ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ لیگ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔لیگ میں ہر صوبے سے دو دو ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، وفاق، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔