چھوٹے انڈور پودے – ماحول دوست بھی، خوبصورت بھی

30

اسلام آباد،02اپریل(اے پی پی): چھوٹے انڈور پودوں کا بڑھتا ہوا رواج ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ گھروں کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب ہے۔

چھوٹے سائز کے برتنوں میں سجائے جانے والے اصلی پودے،آرٹیفیشل پھولوں اور پودوں کا بہترین متبادل ہیں جو کمرے اور گھروں کےاندر قدرتی باغ کی سجاوٹ کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔

انڈور پلانٹ میکر، شگفتہ ماجد کے مطابق ان  پودوں کو بہت کم توجہ درکار ہوتی ہے اور یہ کم جگہ اور کم قیمت  میں خوبصورتی کے ساتھ سجائے جا سکتے ہیں۔