کراچی،27 اپریل (اے پی پی):چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی،فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔
اس موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھی۔