ڈی سی کیپٹن( ر) رضوان گزشتہ روز کارڈیالوجی ہسپتال میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

35

ملتان، یکم اپریل(اے پی پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان گزشتہ روز کارڈیالوجی ہسپتال میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے گیس دھماکہ سے متاثرہ عمارت کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے دھماکے سے زخمی افراد کو مکمل طبی سہولیات فراہمی کی ہدایت بھی جاری کی اور اپنی نگرانی میں امدادی کارروائیوں کو مکمل کروایا انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کیلئے جامع انکوائری کرائی جائے گی جبکہ تمام ہسپتالوں اور سرکاری عمارات کی گیس لیکج کے حوالے سے چیکنگ کے احکامات دے دیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ دھماکہ گیس لیکج سے ہوا۔واقعے میں کسی قیمتی جان کا نقصان نہیں ہوا۔