لاہور، 11 اپریل(اے پی پی): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے عید کے دوسرے روز ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا اور ایس او ایس میں مقیم بچوں میں کھلونے اور عید تحائف تقسیم کیے اور ان کو مٹھائی بھی کھلائی۔کمشنر لاہور نے ایس او ایس ویلج کےبچوں کو آئس کریم پیش کی۔ان کے ساتھ ملکر آئس کریم بھی کھائی۔کمشنر لاہور کے ہمراہ اے سی شالامار ڈاکٹر انعم فاطمہ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایس او ایس کے بچوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر عید کی خوشی ہورہی ہے۔
کمشنر لاہور نے سب بچوں اور بچیوں کو پیار کیا۔ان کے ساتھ گروپ تصاویر بنوائیں۔ کمشنر لاہور محمد علئ رندھاوا نے ایس او ایس میں بہترین انتظامات پر ایس او ایس مینیجمنٹ کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ ایس و ایس مینیجمنٹ نیک کام سرانجام دے رہی ہے۔یہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں۔ عید کی حقیقی خوشی ان بچوں کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ یہ بچے ہمارے اپنے بچے ہیں۔ہم نے ان کو خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے اپنے حصے کا ضرور کام کرنا ہے۔