گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کا اپنی فیملی کے ہمراہ ایس او ایس ویلج کا دورہ، بچوں سے عید ملے اور تحائف تقسیم کیے

29

لاہور، 10 اپریل(اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے اپنی فیملی کے ہمراہ ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا، والدین سے محروم بچوں سے عید کے دن ملاقات کی اور ان میں عید تحائف تقسیم کئے۔

گورنر پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان بچوں کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا ہے، معاشرے میں ایک دوسرے کا احساس کرنا اور عید کی خوشیوں میں سب لوگوں کو شریک کرنا بہت ضروری ہے۔

انھوں  نے کہا کہ عید الفطر کے روز   ایس او ایس کے دورہ کا مقصد ایس اوایس ویلیج میں بے سہارا اور والدین  سے محروم بچوں کو عید الفطر کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ ا نھوں  نے کہا کہ  والدین سے محروم بے سہار بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔