ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی، پاکستان ویمینز کرکٹ ٹیم  ندا ڈار

27

کراچی،18اپریل(اے پی پی):پاکستان ویمینز ٹیم  کی کپتان ندا ڈار نےویسٹ انڈیز ویمینز ٹیم  کےخلاف پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ  کے اختتام کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں رہی۔  ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔