ہرنائی و گردونواح میں بارش و سیلابی ریلے،اہم شاہرائیں بند، زمینی رابطہ منقطع

30

ہرنائی،15 اپریل(اے پی پی ):  ہرنائی و گردونواح میں بارش اور ندی نالوں میں سیلابی ریلے کے باعث ہرنائی کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے کی وجہ سے ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ ہرنائی سنجاوی کے درمیان ہرنائی کوئٹہ قومی شاہرامکمل طور پر بند ہے۔ٹرانسپورٹروں، زمینداروں، تاجروں اور عوام نے حکومت اور پی ڈی ایم اے سے قومی شاہراہوں کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔