پنجاب کے کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے،ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ روکنے میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں؛وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف

10

 

لاہور، 28 مئی ( اے پی پی ) : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے،کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ روکنے میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں صوبے میں کھاد کی ضرورت اوردستیابی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ  ہرکاشتکار کے مفادات کا تحفظ کرینگے،استحصال کسی صورت قبول نہیں۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے کھاد کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اظہار اطمینان،ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لئے سخت اور موثر اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا اور کاشتکاروں کوکھاد کی دستیابی یقینی بنانے کےلئے فول پروف طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مریم نواز نےپلانٹ سے ڈیلر تک کھاد کی فراہمی کی ڈیجٹل سپلائی مانیٹرنگ موثر بنانے کی ہدایت کی پیسٹی سائیڈ اور فرٹیلائزر ایکٹ میں ترامیم کی سفارشات پر غور کیا۔

اجلاس میںکسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لئے سپیشل ہیلپ لائن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی ڈیمانڈ  اور پیداوار تقریباً 65لاکھ ٹن ہے۔ملکی پیداوار کا تقریباً 70 فیصد یوریا کھادپنجاب میں ربیع اور خریف کی فصل کے لئے استعمال ہوتی ہے۔

 سینیٹر پرویز رشید،  صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمی زاہد بخاری،وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین، ایم پی اے ثانیہ عاشق، معاون خصوصی راشد نصر اللہ ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری فنانس، زراعت، انڈسٹری ،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام نے اجلاس میں  شرکت کی۔