آذربائیجان کےوزیر خارجہ جیہون بیراموف دفتر خارجہ پہنچ گئے،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے استقبال کیا

13

اسلام آباد،30مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کا جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ آمد پر استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خار جہ کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی۔