آزادجموں و کشمیر لبریشن سیل  کا مسئلہ کشمیر میں ڈائسپورہ  کے کردار پر سیمینار کا انعقاد

56

اسلام آباد، 23 مئی (اے پی پی): آزادجموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر میں ڈائسپورہ  کے کردار کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد جمعرات کویہاں  جموں کشمیر ہاؤس میں کیا گیا۔سیمینار میں آزادجموں و کشمیر  کی وزیر انڈسٹریز تقدیس گیلانی ،کل جماعتی حریت کانفرنس آ زادجموں و کشمیر و پاکستان کے کنونئیر محمود احمد ساغر ،جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور دیگر رہنما اور مقررین نے شرکت کی۔

آزادجموں و کشمیر کی وزیر انڈسٹریز تقدیس گیلانی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں اوورسیز کشمیری اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیری اس سلسلے میں بہترین کردار د کر رہے ہیں۔ برطانیہ ،امریکہ اور یورپ میں کشمیری اس سلسلے میں کام کر رہے ہیں ان کے درمیان کمیونیکشن کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔