آل خیبرپختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپین شپ اختتام پزیر

23

 

پشاور،21مئی(اے پی پی):خیبر پختونخواہ فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن ( شن کیوکیوشن کاہی) نے ہیڈ کواٹر گلبہار پشاور میں آل خیبرپختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپین شپ کا انعقاد کیا جسں میں صوبے کے مختلف اضلاع سمیت واہ ، ٹیکسلا ،اییٹ آباد ،پشاور اور اسلام آباد سے مرد و خواتین  کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے کراٹےفائٹ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

اس موقع پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا سے شاہ فیصل سمیت دیگر مہمانان گرامی بشمول  الطاف رومی ندیم التماسیل، ہدایت اللہ  اور صدر چیمبر آف کامرس ناظم فرید گل اور دیگر اہم شخصیات نے چیمپین شپ میں  شرکت کی۔ یہ مقابلے ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن جاپان کے رولز کے تحت منعقد کیے گئے جن میں مردوں کی ویٹ کیٹیگری  -30 کی ویٹ کیٹیگری میں آیان ذادہ نے پہلی ،سعید نے دوسری پوزیشن حاصل کی، 40- میں کامران  پہلی ارمان نے دوسری، 50- میں عتیق الرحمان نے پہلی اور عامر نے دوسری ، 60- میں قلم خان نے پہلی اور اسحاق نے دوسری ، 70- میں آمان شاہ نے پہلی اور قاسم نے دوسری جبکہ ہیوی ویٹ کے مقابلے میں ہری پور کے سجاد ذکی نے پہلی اور اسلام آباد کے مجیب الرحمان نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں 40-  ویٹ کیٹیگری میں اسلام آباد کی شزہ قمر نے پہلی اور واہ کینٹ کی سفورہ نے دوسری پوزیشن جبکہ 50- میں اسلام آباد کی ماہنور قمر نے پہلی اور واہ کینٹ کی ہانیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹورنمنٹ کی سرپرستی انٹرنیشنل ریفری اور چیئرمین خیبر پختونخواہ صاحبزدہ ہادی نے تمام آفیشلز و ٹیم مینیجرز بشمول محمد یاسین، چنگیز خان تنولی ، سجاد حسین ، قمر ندیم و دیگر کا ایونٹ کو کامیاب بنانے کی کاوش پر شکریہ ادا کیا جبکہ سپورٹس بورڈ کے آفیشل نے ایسوسی ایشن کو بچے اور بچیوں میں سیلف ڈیفینس کے تربیت کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے ہر طرع کے تعاون کا یقین دلایا اور مستقبل میں ہونے والے انٹرنیشنل و مقابلوں میں بچوں اور بچیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے تاکید کی اور اس بابت ہر طرع کے تعاون کا یقین دلایا۔