آٹو سیکٹر کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے؛وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

2

 

اسلام آباد،8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آٹو سیکٹر کو ترقی دینے کے لئے  پر عزم ہیں، آٹو سیکٹر کو ہر ممکن سہولت فراہم اور اس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد سے  گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آٹو سیکٹر کو ترقی دینے کے لئے  پر عزم ہیں، آٹو سیکٹر کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی کی واپسی کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، تمام متعلقہ سٹیک ہولڈر سےریگولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی کا  معاملہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آٹو سیکٹر کو طویل عرصے سے رعایتی نظام کے ذریعے سہولت فراہم کی جارہی ہے، آٹو سیکٹر کو برآمدات میں اضافہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آٹو سیکٹر کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر  وفد نے استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری  اور کسٹم ڈیوٹی واپس لینے کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ  استعمال شدہ کاروں کی درآمد میں اضافہ نے آٹوموٹو انڈسٹری کو متاثر کیا ہے۔