احمدپورشرقیہ،16مئی(اے پی پی):جنوبی پنجاب کی تحصیل احمدپورشرقیہ کے نواحی مرکز ماندھل فی میل گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول حاجی محمد علی آرائیں میں سٹوڈنٹس کونسل کا الیکشن ہوا۔
ووٹز کی کل تعداد 70تھی جس میں صدر نائب صدر جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر الیکشن ہوئےصدر کی سیٹ پر ماریہ کنول نے 30ووٹ لے کر صدر منتخب نائب صدر کی سیٹ پر عافیہ اکرم نے 32ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوئیں۔ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر نوشین بی بی 42 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئیں فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر خدیجہ ہاشم 41ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئیں۔
اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول حاجی محمد علی آرائیں کی ہیڈ ٹیچر ڈپٹی ڈی ای او زنانہ احمدپورشرقیہ آسیہ تسلیم انور اور مرکز ماندھل کی اے ای او فوزیہ فرحت نے نو منتخب ہونے والی سٹوڈنٹس کونسل الیکشن کی صدر ماریہ کنول ناٸب صدر عافیہ اکرم جنرل سیکرٹری نوشین بی بی اور فنانس سیکرٹری خدیجہ ہاشم کو مبارک باد پیش کی۔