اسلام آباد، مئی 15 (اے پی پی(:اسلام آباد کے سرکاری سکولوں کے طلبہ نے آج اپنے اساتذہ کے ہمراہ لیاقت جمنازیم کا دورہ کیا اور وہاں منعقدہ بین الاقوامی والی بال میچ دیکھا۔
دورے کا مقصد طلبہ و طالبات میں صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں ک فروغ اور جسمانی صحت کے لیے کھیل کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
اس موقع پر طلبا و طالبات کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ اس قسم کی مثبت غیر نصابی سرگرمیاں نوجوان نسل کو صحت مند تفریح کے مواقع کے ساتھ ساتھ ان میں سپورٹس مین سپرٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ۔