اسپیکر عبد الخالق اچکزئی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس

26

 

 

کوئٹہ، 14مئی(اے پی پی): بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو کے پی ایس کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، اراکین بلوچستان اسمبلی نے رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو کے پی ایس کے قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کی اورمطالبہ کیا  کہ قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی اصغرعلی نے بلوچستان حالیہ بارشوں سے پشین اور چمن میں سیلابی ریلوں اور ژالہ باری سے نقصانات اور عوام امداد وبحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق توجہ دلاو نوٹس پیش کیا ۔اصغرعلی نے کہا کہ ضلع پشین اور چمن میں حالیہ بارشوں، ژالہ باری اور سیلابی ریلوں سے باغات اور فصلات تباءہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں لوگوں کا واحد زریعہ معاش زراعت ہے،حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے حوالے سے کئے گئےاقدامات سے متعلق تفصیلات فراہم کریں کہ متاثرین کی مالی معاونت کی جاسکے۔

 اجلاس میں صوبائی وزیر علی مدد جتک نے کہا کہ زمینداراپنے مطالبات کیلئے سراپہ احتجاج ہیں، وزیراعلی بلوچستان نے زمینداروں کے ٹیوب ویلزسولر سسٹم پر منتقل کرنے کا کہا ہے۔صوبائی وزیر علی مدد جتک نے کہا کہ سولر سسٹم کے لیے کچھ فنڈز صوبائی حکومت اور کچھ وفاق فراہم کرےگی۔