کوئٹہ، 09 مئی(اے پی پی): بلوچستان اسمبلی نے سانحہ 9مئی کے خلاف قرارد کثرت رائے سے منظور کر تے ہوئے وفاقی حکومت سے واقعے میں ملوث عناصر، منصوبہ سازوروں اور سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدرات منعقد ہوا۔ایوان میں سانحہ نو مئی سے متعلق مشترکہ مذمتی قرار داد صوبائی وزیر ایریگیشن صادق عمرانی نے پیش کی،صادق عمرانی نے قرداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اعتماد کا اظہار کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ نو مئی 2023کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں اور جو لوگ واقعے میں براہ راست اور بلواسطہ ملوث ہیں انکے خلاف فوری طورپر کارروائی عمل میں لائی جائے،فوج ملکی سرحدوں اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے اسکے خلاف ہرقسم کی سازش کو ناکام بنایا جائے۔
صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی صادق عمرانی بخت کاکڑ سلیم کھوسہ عاصم کرد مجید بادینی سید ظفر اغا دستگیر بادینی نور محمد دمڑ اور دیگر نے بھی قرار داد کی حمایت کی اور نو مئی کی زمہ دار جماعت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایوان میں تین نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھالیا،رکن اسمبلی جہانزیب مینگل، رکن اسمبلی زریں مگسی اور زمرک خان اچکزئی سے اسپیکر بلو چستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی نے حلف لیا۔