بھکر: میڈیکل سٹوروں پر چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھتے ہوئے ڈرگ قوانین کا مکمل نفاذ یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

39

بھکر(  اے پی پی ) ڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ علی اکبر بھنڈر کو ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث 26 مختلف میڈیکل سٹورزمالکان کے کیسز پیش کئے گئے اس ضمن میں بورڈ کی مشاورت سے نو میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ جبکہ چھ میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے کیسزڈرگ کورٹ کو ارسال کئے جائیں گے اور 11 میڈیکل سٹور زکے دوبارہ معائنہ کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔

اس موقع پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمٰن اور دیگر بورڈ کے ممبران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں میڈیکل سٹوروں پر چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھتے ہوئے ڈرگ لاز کا مکمل نفاذ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے یہ احکامات ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔اجلاس میں سیکریٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ عامر شکیل بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈرنے ڈرگ انسپکٹرز کو احکامات جاری کئے کہ صحت عامہ کے تحفظ کیلئے کارکردگی کو مزید موثربنایا جائے۔