تعلیم کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنرٹنڈومحمدخان

21

ٹنڈومحمدخان. 24 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان دھرمو باوانی نے کہا کہ تعلیم کی بہتری ہمارا اولین مقصد ہے، تعلیم کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کمپلیکس ہال میں منعقدہ ڈسٹرکٹ اوور سائیٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر دھرمو باوانی کا کہنا تھا کہ ایس ایم سی (اسکول مینجمنٹ کمیٹی) کے فنڈز کے استعمال سے ڈرانے یا اس میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ہرگز  برداشت نہیں کیا جائے ، انہیں فوری طور وہاں سے ہٹا دیا جائے تاکہ اسکولوں کی بنیادی ضروریات کو جلد پورا کیا جائے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو ایک ہفتے میں اپنا پلان تیار کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔انہوں نے محکمہ ایجوکیشن ورکس کے افسران سے اسکول بلڈنگز پر ایم اینڈ آر، ڈسٹرکٹ اے ڈی پی اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کام پر  مکمل تفیصیلات لیتے ہوئے انہیں جلد مکمل کرنے کی ہدایات کیں۔

 اس موقع پر گورنمنٹ کالیج تحصیل بلڑی شاہ کریم کے پرنسپل نے کالیج کی عمارت کا کام مکمل نہ ہونے پر توجہ  دلائی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مزکورہ اسکیم کے حوالے سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرتے جلد اس اسکیم کو ریکنڈیشن میں مکمل کروایا جائے گا۔