اسلام آباد، 29 مئی ( اےپی پی): تھر کول میں تاریخ قائم کرنے والی مقامی خواتین ڈمپر ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ جب عوامی خدمت کی خاطر شہید بینظیر بھٹو گھر سے نکل سکتی ہے تو ہم کیوں نھیں نکل سکتیں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے “اے پی پی” سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کےطور پر شمولیت اک مشکل مرحلہ تھا مگر ہم نے ان مشکلات کا سامنا کیا اور لوگوں کی باتوں اور طنز کو درگزر کیا۔
انہوں نے کہاکہ تھر کول میں بڑے ڈمپر چلانا ایک امتحان تھا مگر تھر کول میں کام کرنے والے افسران سمیت ہمارے ٹرینرز نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا جس کی وجہ سے آج ہم 22 خواتین پروفیشنل ڈرائیورز ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گھر والوں کے علاوہ جن لوگوں نے طنز کے تیر مارے آج وہی لوگ ہم پر فخر کرتے ہیں۔ انہوں کہا کہ آج ہم بہتر روزگار کی حامل ہیں اور اپنے بچوں اور گھر والوں کو بہتر معاشی سہولتیں فراہم کر رہی ہیں۔