حب؛سوزکی میں خفیہ چھپائی  گئی300 کلو گرام مضر صحت چھالیہ برآمد

33

حب ،21 مئی (اے پی پی): ایس ایس پی معروف عثمان کی ہدایات پر سی آئی اے انچارج ملک عبدالجبار رونجہ نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سوزکی میں خفیہ چھپائی گئی 300 کلو گرام مضر صحت اسمگل شدہ چھالیہ دوران چیکنگ برآمد کرلی ہے۔ سوزکی اور مضر صحت چھالیہ مزید کارروائی کیلئے حب کسٹم اعلیٰ احکام کے حوالے کردی گئی ہے۔

 اس موقع پر سی آئی اے انچارج ملک عبدالجبار رونجھہ نے اے پی پی  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، چاہے کتنا بھی بڑا بااثر کیوں نہ ہو جرائم منشیات اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔