حب سے منشیات فروش و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی،ایس ایس پی حب

23

حب ، 26 مئی (اے پی پی):ایس ایس پی حب معروف عثمان نے کہا کہ حب سے منشیات فروش و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ حب معروف عثمان کی ہدایات پر ڈی ایس پی حب سرکل محمد عارف بلوچ نے اپنی سربراہی میں حب پولیس ایس ایچ او حب سٹی راشد بزنجو،  ایس ایچ او بیروٹ عبدالقادر شیخ، ایس ایچ او ہائیٹ عبدالصمد زہری کے ساتھ انسداد منشیات،و گینگسٹرز، و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے تابڑ توڑ کاروئیاں عمل میں لاتے ہوئے حب شہر کے مختلف علاقوں میں موجود بدنام زمانہ منشیات کے ٹھکانوں پرچھاپہ مارکر مشتبہ افراد گرفتار کر لیے جبکہ ایک شخص عبدالحکیم ولدداد محمد قوم سیا پاد سکنہ امیرآباد حب کے قبضے سے 1020گرام چرس برآمد ہوئی، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مختلف منشیات فروشوں کے ٹھکانوں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی حب نے کہا کہ حب پولیس کی جانب سے منشیات فروش،گینگز اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری  ہے،  مختلف علاقوں میں منشیات کے ٹھکانوں پر ریڈ،مشتبہ افراد گرفتار ایک شخص کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی ہے۔