حکومت معاشرے میں پسماندہ ترین طبقوں کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے، امور خالد خان

32

اسلام آباد، مئی 29 ( اے پی پی): ڈپٹی سیکرٹری وزارت اقتصادی امور خالد خان نے کہا کہ حکومت معاشرے میں پسماندہ ترین طبقوں کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ  اقتصادی امور ڈویژن پاکستان میں غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  اٹلی کی حکومت کی فراخدلی سے مدد کے ساتھ ساتھ پی پی اے ایف اور اس کی معزز پارٹنر تنظیموں کی تعریف کی جن کی انمول شراکتیں اس پراجیکٹ کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔