خیبرپختونخوااسمبلی میں مالی سال2023-24کےلئے دوارب90کروڑ روپے کاضمنی بجٹ  پیش کردیاگیا

26

پشاور، 24 مئی (اے پی پی):خیبرپختونخوااسمبلی میں مالی سال2023-24کےلئے دوارب90کروڑ روپے کاضمنی بجٹ بھی پیش کردیاگیا ۔جمعہ کے روز اسمبلی اجلاس کے دران وزیرخزانہ آفتاب عالم نے ضمنی بجٹ پیش کرتے ہوئے ایوان کوبتایاکہ مالی سال2023-24کابجٹ پیش کرتے وقت اخراجات جاریہ کاتخمینہ10کھرب59ارب27کروڑ58لاکھ88ہزارروپے لگایاگیاتھا نظرثانی شدہ تخمینہ میں یہ رقم دس کھرب62ارب17کروڑ58لاکھ 88ہزارروپے ہوگئی ہے اسی طرح مجموعی نظرثانی شدہ تخمینہ ،جاریہ میزانیہ کے تخمینہ سے دو ارب90کروڑزیادہ ہے جن میں قرضہ جات پرمارک اپ کی ادائیگی دوارب اوروفاقی حکومت کو بیرونی قرضہ جات کے اصل زر کی واپسی 90کروڑبنتی ہے جس کی منظوری اسمبلی سے لیناضروری ہے انہوں نے کہاکہ یہ اضافی رقم بیرونی قرضہ جات کی واپسی اور مارک اپ کی ادائیگی کی مد میں اداکی گئی ہے جوکہ صوبائی حکومت کے اختیارمیں نہیں جس کی وجہ سے ہمیں یہ ضمنی بجٹ پیش کرناپڑا۔